وزیراعظم نوازشریف کا ہردور میں احتساب ہوا اور وہ سرخرو ہوئے۔ مریم اورنگزیب
وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وکیل بدل لیا لیکن دلیلیں وہی پرانی ہیں ،پی ٹی آئی وکلا ثبوت پیش نہ کرسکے۔بد ھ کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کا ہردور میں احتساب ہوا اور وہ سرخرو ہوئے،وزیراعظم نوازشریف عمران خان کے کہنے پر استعفا نہیں دیں گے۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ یہ کونسی فورسز ہیں جو عمران خان کو ترقی کے راستے میں روڑیاٹکانے کا کہتی ہیں۔