چمبہ ہاﺅس لاہور میں پراسرار طور پر ہلاک ہونے والی خاتون سمعیہ چودھری کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی گئی
چند روزقبل چمبہ ہاﺅس لاہور میں پراسرار طور پر مردہ حالت میں پائی جانے والی خاتون سمعیہ چودھری کی پوسٹمارٹم رپورٹ جاری کردی گئی ہے ، رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ خاتون کے پھیپھڑوں پر سیاہ دھبوں کے نشان ہیں ، جس کے بعد بائیں پھیپڑے کو فرانزک لیبارٹری میں بجھوایاگیا ہے ، تاہم جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں پایا گیا ۔رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ موت کی حتمی وجہ فرانزک رپورٹ آنے کے بعد پتہ چل سکے گی ۔ پولیس نے پراسرار ہلاکت میں اب تک نوے افراد کو شامل تفتیش کرکے ان کے بیانات ریکارڈ کیے ہیں ۔