حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا , پٹرول کی قیمت میں دو روپے اور ڈیزل کی قیمت میں دو روپے ستر پیسے فی لٹر اضافہ
اسلام آباد میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اوگرا نے پٹرول کی قیمت چھ روپے لٹر بڑھانے کی سفارش کی تھی تاہم پٹرول کی قیمت میں دوروپےفی لٹراور ڈیزل کی قیمت میں دو روپے ستر پیسے اضافہ کیا جارہا ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت چونسٹھ روپےستائیس پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 75روپے بائیس پیسے فی لیٹر ہوگی، وفاقی وزیراسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ گزشتہ سات ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا جس کا اضافی بوجھ حکومت برداشت کررہی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم دسمبردو ہزار سولہ سے ہوگا۔