دہشتگردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، کسی دہشتگرد کو قبائلی علاقوں میں واپس آنے نہیں دیا جائے گا : آرمی چیف
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پشاور کور اور شمالی وزیرستان کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔۔ آرمی چیف کو کورہیڈکوارٹرز پشاور میں خیبر پختونخوا کی سکیورٹی صورتحال جبکہ فاٹا اور مالاکنڈ میں کومبنگ آپریشن پر بریفنگ دی گئی۔ شمالی وزیرستان کور میں ٹی ڈی پیز کی بحالی اور جاری ترقیاتی کاموں سے آگاہ کیا گیا۔۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے اعلان کیا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، کسی دہشتگرد کو قبائلی علاقوں میں واپس نہیں آنے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری توجہ کیساتھ جاری رہے گی اور حاصل ثمرات کے ساتھ مزید آگے بڑھیں گے۔ آرمی چیف نے کہا کہ بحیثیت سپہ سالار اندرونی و بیرونی خطرات سے ملک کا دفاع ان کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک افغان بارڈر پر بہتر کوآرڈینیشن کے لئے ایف سی کے نئے ونگز بنانے کی رفتار کو مزید تیز کیا جائیگا۔آرمی چیف نے امن کے لیے فورسز کی قربانیوں کس سراہا۔۔ انہوں نے ٹی ڈی پیز کی مقررہ مدت کے اندربحالی پر زور دیا۔