ٹرمپ نے پیوٹن کیساتھ ملاقات منسوخ کر دی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ اس ہفتے ارجنٹائن میں صنعتی ملکوں کے گروپ 20 کے سربراہ اجلاس کے موقع پر شیڈول ملاقات منسوخ کر دی ہے۔ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس منسوخی کی وجہ یوکرین کا حالیہ بحران ہے۔ادھر روس نے کہا ہے کہ صدر پیوٹن کے ساتھ امریکی صدر ٹرمپ کی ملاقات کی منسوخی کی کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی ہے۔