فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا عالمی دن منایا گیا
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا عالمی دن منایا۔ او آئی سی نے اس موقع پر فلسطینی عوام کے مسلمہ حقوق کی بھرپور تائیدو حمایت کے عہدو پیمان کا اعادہ کیا۔ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف ا لعثیمین نے دنیا بھر کے ممالک ، تنظیموں اور اقوام سے اپیل کی کہ وہ اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے خلاف فلسطینیو ں کی تائید و حمایت کرے اور فلسطینیوں پر جبر و تشدد بند کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔