شمالی عراق میں ترک فضائیہ کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک
ترک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے شمالی عراق میں کارروائی کے دوران دہشتگرد تنظیم (پی کے کے) کے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ترک نشریاتی ادارے نے جنرل ہیڈکوارٹر کے حوالے سے بتایا ہے کہ ترک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے شمالی عراق کے علاقوں سینات ،حفتانین اور خاقورق میں دہشتگرد تنظیم (پی کے کے) کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ جنرل ہیڈ کوارٹرز کے مطابق کارروائی میں دہشتگردوں کے اسلحے کے گوداموں اور دیگر ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔