زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 77 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کااضافہ
غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ سٹیٹ بینک کے ذرائع کے مطابق اس وقت غیر ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 14 ارب 57 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں جن میں سے سٹیٹ بینک کے پاس 8 ارب 6کروڑ اور کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 50 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں ۔سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 77 کروڑ 60 لاکھ کااضافہ ہوا ہے۔