اقتصادی سفارت کاری پاکستان کی خارجہ پالیسی کی اہم ترجیحات میں شامل ہیں, ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا رجحان بڑھ رہا ہے :شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ اقتصادی سفارت کاری پاکستان کی خارجہ پالیسی کی اہم ترجیحاتمیں شامل ہیں۔ وہ سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ہارون شریف سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے جمعہ کو اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں قومی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے دستیاب مواقع اور پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے مثبت رجحان کے بارے میں تبادلہ خیال کیاگیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا رجحان بڑھ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بیرونی دوروں کے دوران ہونے والی ملاقاتوں میں بھی غیرملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت سی معروف اور بڑی بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان میں کاروبار کررہی ہیں جو حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔ بورڈ آف انوسٹمنٹ کے چیئرمین نے کہا کہ پاکستانغیرملکی سرمایہ کاروں کومکمل قانونی اور آئینی تحفظ فراہم کررہا ہے اورکمایا گیا منافع منتقل کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔