قبائلی عوام نے ملک وقوم کی خاطر بہت بڑی قربانیاں دی ہیں،اب وقت آگیاہے کہ انضمام کا عمل جلد سے جلد مکمل ہو : صدرمملکت عارف علوی
پشاور: صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ قبائلی عوام نے ملک وقوم کی خاطر بہت بڑی قربانیاں دی ہیں اور اب وقت آگیاہے کہ انضمام کا عمل جلد سے جلد مکمل ہو اور اس کے ثمرات سے قبائلی مستفیدہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دو روزہ دورے کے دوران جمعہ کے روزگورنر ہاؤس پشاورمیں فاٹا انضمام کے حوالے سے منعقدہ بریفنگ کے دوران کیا۔اس موقع پر گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان، سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی، سینئر صوبائی وزیرعاطف خان، وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی ، وزیرماحولیات وجنگلات اشتیاق ارمڑ، وزیرقانون سلطان محمدخان، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نوید کامران بلوچ اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹاسیکرٹریٹ بھی موجودتھے۔ صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی کے مطابق صدرمملکت کو سابقہ فاٹا کے انضمام کے حوالے سے قانونی و انتظامی امور سے آگاہ کیا گیا۔ صدرمملکت کو اس موقع پربتایاگیاکہ سابقہ فاٹا میں تعینات لیویز فورس اورخاصہ دار کی ملازمتیں برقرار رہیں گی جبکہ صدرمملکت کو مزید بتایاگیاکہ سابقہ فاٹا میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے انتخابات مئی 2019 سے قبل کرائے جائیں گے۔ جنرل نشستوں کیلئے حلقہ بندیوں کاکام جاری ہے جو رواں سال دسمبر کے آخرتک مکمل کیاجائیگا۔ صدرمملکت کو یہ بھی بتایاگیاکہ انتظامی ڈھانچے کی تشکیل نو کیلئے کابینہ کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو 15 دنوں میں اپنی رپورٹ کابینہ کو پیش کرے گی۔ صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے اس موقع پرکہاکہ قبائلی اضلاع کیلئے ٹیکس میں پانچ سال کیلئے دی گئی رعایت سے سرمایہ کار ضرور فائدہ اٹھائیں۔ علاوہ ازیں صدرمملکت کو بی آر ٹی منصوبے کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی اوربتایاگیاکہ یہ منصوبہ اپریل 2019 کے بعدمکمل ہوجائیگا۔ یہ منصوبہ68 کلومیٹر فیڈر روٹس پرمشتمل ہوگا جبکہ 230 بسیں عوام کی