تجاوزات کے خلاف آپریشن
میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت میونسپل آفیسر(ریگولیشن) زبیر احمد وٹوکی زیر نگرانی بلدیہ عظمیٰ کے انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ دوران آپریشن راوی زون اسکواڈنے شاہ عالم مارکیٹ ، رنگ محل سے 17عارضی تجاوزات ہٹا دیں۔ داتا گنج بخش زون اسکواڈنے مال روڈ، ہال روڈ، جیل روڈ ، پیر مکی سے 33عارضی تجاوزات ہٹا دیں۔سمن آباد زون اسکواڈ نے اچھرہ ، مون مارکیٹ اقبال ٹاؤن سے 17عارضی تجاوزات ہٹا دیں۔نشترزون اسکواڈ نے رنگ روڈ انٹرچینج سے06عارضی تجاوزات ہٹا دیں۔گلبرگ زون اسکواڈ نے برکت مارکیٹ سے 20عارضی تجاوزات ہٹا دیں۔واہگہ زون اسکواڈ نے رنگ روڈ ، کوٹلی کاسی سے 06عارضی تجاوزات ہٹادیں۔ عزیز بھٹی زون اسکواڈ نے کنال بینک روڈ سے 06عارضی تجاوزات ہٹا دیں۔