مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 117 روز سے جاری فوجی محاصرے کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر
قابض حکام وادی میں بڑے پیمانے پر بھارت مخالف احتجاج کو روکنے کےلئے پابندیاں مزید سخت کررہے ہیں۔
ادھر ملائیشیا کی اسلامی تنظیم کی مشاورتی کونسل کے صدر Azmi Abdul Hamid نے کوالالمپور میں ایک بیان میں نیویارک میں بھارتی قونصل جنرل کے اس بیان کی مذمت کی جس میں انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی طرز پر ہندو بستیاں بنانے کا کہا ہے۔ انہوں نےعالمی برادری پرزور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورتحال اور بھارتی حکام کے اشتعال انگیز بیانات کانوٹس لے جن کے خطے پر سنگین اثرات مرتب ہورہے ہیں۔