پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کونہایت اہمیت دیتا ہے:ڈاکٹر فردوس
پاکستان اوریورپی یونین نے صحافیوں کے وفود کے تبادلوں کے ذریعے ذرائع ا بلاغ کے شعبے میں تعاون مستحکم کرنے پراتفاق کیاہے تاکہ مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھایاجاسکے۔یہ اتفاق رائے ا طلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان اورپاکستان میں یورپی یونین کی سفیر ANDROULLA KAMINARA کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات میں ہوا۔ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کونہایت اہمیت دیتا ہے کیونکہ فریقین جمہوری اقدار اوررواداری کے کلچر کویکساں فروغ دے رہے ہیں۔انہوں نے پائیداراورطویل مدت تذویراتی شراکت داری کے قیام کے لئے موجودہ مثبت رجحان کے ساتھ کام جاری رکھنے کی ضرورت پرزوردیا۔معاون خصوصی نے کہاکہ اظہاررائے کی آزادی جمہوریت کا اہم حصہ ہے اورمیڈیا کو پاکستان میں مکمل آزادی حاصل ہے