لندن میں پاکستانی شیف عائدہ خان کو فوڈ انٹرپرینیور ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔
لندن ایشین بزنس ایوارڈز میں پاکستانی شیف اور ’شعلہ کراچی کچن‘ ریستوران کی مالک عائدہ خان کو فوڈ انٹرپرینیور ایوارڈ سے نواز دیا گیا ۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق پاکستانی شیف عائدہ نے کہا ہے کہ انھوں نے اپنے ریستوران کا نام ’شعلہ کراچی کچن‘ اس لیے رکھا کیوں کہ وہ لندن میں پاکستانی باربی کیو اور گھر کا کھانا لانی چاہتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ لندن میں انڈین اور بنگالی ریستوران تو بہت ہیں لیکن پاکستانی ریستوران کم ہیں جس کی وجہ سے انھوں نے خصوصی طور پر اپنے ریستوران کے نام میں کراچی شامل کیا تاکہ لوگوں کو اندازہ ہو سکے کہ یہ پاکستانی کھانا ہے۔