شیخوپورہ : ٹریفک حادثے میں 7افرادجاں بحق ، 20 سےزائد زخمی
شیخوپورہ : نارنگ منڈی کے قریب 2مسافرگاڑیوں اور بس میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 7افرادجاں بحق جبکہ 20سےزائد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ نارنگ منڈی کے قریب پیش آیا ،جب دھند کے باعث دو مسافر گاڑیوں اوربس آپس میں ٹکرا گئے ۔جس کے نتیجے میں بس میں آگ بھڑک اٹھی ۔ حادثےمیں7 افراد جان کی بازی ہار گئےجبکہ 20 سےزائد زخمی ہوئے ۔ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔ ریسکیو کے مطابق زخمیوں میں 5کی حالت تشویشناک ہے