کینیڈا کیلئے ویزا درخواستوں کے حوالے سے اچھی خبر
اوٹاوا: کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ کا کہنا ہے کہ کینیڈا نے پاکستان کو اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ اسٹریم میں شامل کر رکھا ہے جس کے تحت طلبا کی ویزا درخواستوں کو مختصر مدت میں نمٹایا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے کینیڈین ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کینیڈا نے پاکستان کو اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ اسٹریم میں شامل کر رکھا ہے، کینیڈا کی اسکیم میں صرف 7ممالک شامل ہیں، اسکیم میں طلبا کی ویزا درخواستوں کو مختصر مدت میں نمٹایا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی طلبا کو معلومات درست اور مکمل طور پر فراہم کرنی چاہئیں۔