ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے شہری اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا
کراچی: ٹک ٹاک کا جنون ایک اور شخص کی زندگی نگل گیا، شہرقائد میں ویڈیو بناتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ سے اچانک گولی چل گئی جس کے باعث وہ جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے گلش معمار میں پیش آیا جہاں فلور فلز میں تعینات سیکیورٹی گارڈ گن پکڑ کر ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا کہ اس دوران اچانک گولی چل گئی۔ سیکیورٹی گارڈ اپنی ہی گولی سے جاں بحق ہوگیا۔ انور علی نامی گارڈ کے ہمرا اس کا دوست بھی تھا جو ویڈیو شوٹ کررہا تھا، دوست نے گن لوڈ کرنے سے منع بھی کیا لیکن اس نے ایک نہ سنی اور زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔