گلگت بلتستان کا وزیر اعلیٰ کون ؟ انتخاب آج ہوگا

پاکستان تحریک انصاف نے بیرسٹر خالد خورشید کو وزارتِ اعلیٰ کے لیے نامزد کیا ہے جب کہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے ایڈووکیٹ امجد حسین امیدوار نامزد کیے گئے ہیں۔ گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ کے لیے پولنگ آج شام 4 بجے ہوگی، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد فہرست شائع کی جائے گی۔ آر او کا کہنا تھا کہ امیدواران کاغذات نامزدگی 2 بجے تک واپس لے سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ 16 نومبر کو گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پی ٹی آئی نے تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 10 نشستیں حاصل کی تھیں، جب کہ دوسرے نمبر پر آزاد امیدوار رہے تھے جن کی تعداد 7 تھی، پیپلز پارٹی نے 3 جب کہ ن لیگ نے صرف 2 نشستیں حاصل کیں۔