وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی کی ملاقات

وزیر اعظم عمران خان سے وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی نے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو پورٹس کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا۔وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے اشتراک سے ماہی گیروں کو آسان ترین شرائط پر قرضے دینے اور کراچی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔وزیر اعظم نے ماہی گیروں کو مالی معاونت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی خوشحالی کیلئے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے ۔