قومی ائیرلائن کو اپنوں کے علاوہ غیروں نے بھی لاکھوں کا چونا لگایا

قومی ائیرلائن کو صرف اپنوں نے ہی نہیں بلکہ غیروں نے بھی چونا لگایا ہے، پی آئی اے کو مالی نقصان پہنچانے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 2 غیر ملکیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل عبدالرؤف شیخ کے مطابق قومی ائیرلائن کو مالی نقصان پہنچانے پر ایف آئی اے میں دو غیر ملکیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمے میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے سابق قائم مقام جرمن سی ای او برنڈ ہلڈربرانڈ اور سابق عارضی کنسلٹنٹ آسٹریلین نژاد ہیلموٹ بیچونفر کو نامزد کیا گیا ہے۔