ملتان جلسہ: ہمیں آنسو گیس چلانے کا شوق نہیں، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزرا نے پی ڈی ایم کی جانب سے ملتان جلسہ ہر صورت کرنے کے اعلان پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ شبلی فراز نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ قانون کی حکمرانی برقرار رکھے، ہم جلسے میں آنے والوں کی جان و مال کی حفاظت کر رہے ہیں، ہمیں آنسو گیس چلانے کا شوق نہیں ہے۔