برطانیہ میں کورونا کی تیسری لہر کا بھی خدشہ

لندن: برطانوی وزیر خارجہ ڈومینیک راب نے برطانیہ میں کورونا وبا کی تیسری لہر کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ ڈومینیک راب کا کہنا ہے کہ اگر پابندیاں درست توازن کے ساتھ نہ لگیں تو کورونا کی تیسری لہر کا خطرہ رہےگا۔ برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے لاک ڈاؤن کے بعد مجوزہ پابندیوں کا اطلاق ضروری ہے۔