پی ڈی ایم جلسہ، آئی جی پنجاب نے کنٹینرز ہٹانے کا حکم دے دیا

لاہور: انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) پنجاب انعام غنی نے ملتان جلسہ گاہ جانے والے راستوں سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دے دیا جس کے بعد کنٹینرز ہٹائے جارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ذرایع کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب انعام غنی کے ملتان جلسہ گاہ جانے والے راستوں سے رکاوٹیں ہٹانے کے حکم کے بعد کنٹینرز ہٹانے کا عمل شروع کردیا گیا، فیصلہ اعلی حکام سے باہمی مشاورت کے بعد کیا گیا۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت کے بعد چوک میتلا سے کنٹینرز ہٹا دیے گئے۔ کنٹینر اور تمام رکاوٹیں ہٹانے کے بعد روڈ مکمل طور پر کھول دیا گیا، جبکہ دیگر راستوں سے بھی کنٹینرز اٹھائے جارہے ہیں۔