پاکستان میں کورونا وائرس کی شدت تیزی سے بڑھنے لگی، مثبت کیسز کی شرح 8.5 سے بڑھ گئی
پاکستان میں کورونا کیسز وائرس شدت تیزی سے بڑھنے لگی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 52 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 33 ہزار 302 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 2839 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 40 افراد انتقال کر گئے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز سے ہلاکتوں کی تعداد 8025 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 3 لاکھ 98 ہزار 42 تک پہنچ گئے ہیں۔ اس کےعلاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1613 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔