سکھ برادری کو یقین دلاتا ہوں کہ مقدس مقامات کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی: وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بابا گرونانک کی 551ویں سالگرہ پر سکھ برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سکھ برادری کو یقین دلاتا ہوں کہ مقدس مقامات کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی۔وزیراعظم عمران خان نے بابا گرونانک کی 551ویں سالگرہ پر سکھ برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ننکانہ صاحب اور کرتارپور سکھ برادری کے مقدس مذہبی مقامات ہیں۔ سکھ برادری کو یقین دلاتا ہوں کہ مقدس مقامات کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ حسن ابدال کے ریلوےاسٹیشن میں تمام تر سہولیات فراہم کردی گئی ہیں۔ تمام اقلیتوں کے مقدس مقامات کی حفاظت یقینی بنائیں