روس کا جدید ہائپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
ماسکو: روس نے جدید سِرکون ہائپر سونک کروز میزائل کے کامیاب تجربے کا دعویٰ کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ روسی جنگی بحری جہاز ایڈمرل گورشیکوف سے ہائپر سونک کروز میزائل داغا جس نے 400 کلومیٹر کی دور پر ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہائپر سونک کروز میزائل کا نام سِرکون ہے جس کی تیاری کے لیے سائنس دان اور ماہرین کافی عرصے سے تجربات میں مصروف تھے۔