شاہینوں کی چٹاگانگ ٹیسٹ میں شاندار فتح، بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست
چٹاکانگ ٹیسٹ میچ پاکستان نے بنگلا دیش کو آؤٹ کلاس کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے چٹاکانگ ٹیسٹ میں بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہے، پاکستان نے 202 رنز کاہدف 2 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ پاکستانی اوپنرز کی 151 رنز کی بہترین شراکت نے میچ جیتنے کی بنیاد ڈالی، ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والےعبداللہ شفیق نے دونوں اننگز میں نصف سنچریاں اسکور کرتے ہوئے چٹاکانگ ٹیسٹ کو یادگار بنالیا، عبداللہ شفیق نے پہلی اننگز میں 52، دوسری میں 73بنائے۔ پاکستانی اوپنر عابد علی دوسری اننگز میں بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 91 رنز کی بہترین اننگز کھیلی وہ نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے، عابد علی نے پہلی اننگزمیں 133 بنائے تھے۔ چٹاکانگ ٹیسٹ میں شاہین شاہ آفریدی 7، حسن علی اور ساجد خان نے 4، چار وکٹیں لیکر نمایاں رہے۔ دومیچوں کی سیریز میں پاکستان نے 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 4 دسمبر کو ڈھاکا میں کھیلا جائے گا، ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔