آئندہ انتخابات ای وی ایم پر نہ ہوئے تو حکومت فنڈز نہیں دے سکے گی: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے واضح طور پر کہا ہے کہ آئندہ انتخابات ای وی ایم پر کرانے لازمی ہیں۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو حکومت اس کو فنڈز نہیں دے سکے گی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس پر وزارت قانون اپنی رائے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ تمام ضمنی انتخابات بھی ای وی ایم پر کرانے لازمی ہیں۔انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو ایک نقطہ نظر یہ ہے کہ حکومت اس کو فنڈز نہیں دے سکے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر قانون کی رائے بھی یہی ہے کہ حکومت صرف ای وی ایم پر ہونے والے انتخابات کے لیے فنڈز دے سکے گی۔