عمران خان کی آرمی چیف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
سابق وزیراعظم، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے عمران خان نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کوعہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے، ٹویٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ امید ہے نئی لیڈر شپ موجودہ صورتحال میں قوم اور ریاست کے درمیان اعتماد کی بحالی میں کردارادا کرے گی ،