تحریک انصاف پنجاب میں ن لیگ کے ہر وار کے لئے تیار ہے۔ فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پنجاب میں ن لیگ کے ہر وار کے لئے تیار ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ اعتماد کا ووٹ اور عدم اعتماد کی صورت میں فوری ووٹنگ کروا کر یہ تحریکیں ناکام بنائی جائیں گی اور ہم پنجاب میں ن لیگ کے ہر وار کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے 20سے 25اراکین ٹکٹ کے لئے ہم سے رجوع کر رہے ہیں اور 20 مارچ سے قبل پنجاب میں نئے انتخابات ہو جائیں گے۔اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے نئی لیڈر شپ موجودہ صورتحال میں قوم اور ریاست کے درمیان اعتماد کی بحالی میں کردار ادا کرے گی، جو پچھلے 8 ماہ سے قوم اور ریاست کے درمیان پیدا ہوا ہے۔