بدنام زمانہ بین الصوبائی منشیات سمگلنگ گینگ سربراہ سمیت گرفتار
اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے اہم کارروائیوں کے دوران 7 رُکنی بدنام زمانہ بین الصوبائی منشیات سمگلنگ گینگ سربراہ سمیت گرفتارکرلیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق اللہ نور نامی منشیات سمگلر ،گروہ کا سربراہ ہے، گروہ موٹروے کے ذریعے بین الصوبائی منشیات سمگلنگ میں ملوث ہے۔ ترجمان کاکہنا ہے کہ جامع منصوبہ بندی کے بعد کارروائیاں عمل میں لائی گئیں، کارروائیوں کے دوران پہلےگروہ کے چھ ارکان کو گرفتار کیا گیا، کارروائیوں کے دوران 419 کلوگرام منشیات برآمدکرلی گئی جس میں چرس اور افیون شامل ہے ۔ ترجمان اےاین ایف نے بتایا کہ 18 نومبر2023 کو گروہ کےسرغنہ اللہ نورکوگرفتارکیا تھا ، ملزم اللہ نور سےمزید 12 کلوگرام چرس برآمدکرلی گئی ۔ ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔