چاہت فتح علی گلوکار نہیں کچھ اور ہیں۔نامور گلوکارہ نے ایسا کیا کہا فورا وائرل ہوگیا۔
پاکستان کی نامور گلوکارہ فریحہ پرویز نے پاکستان کے منفرد و مزاحیہ انداز گلوکاری کرنے والے چاہت فتح علی خان کے بارے میں وہ کہ دیا جو آج تک کوئی نہ کہہ سکا۔ معروف گلوکارہ نے کہا ہے کہ چاہت فتح علی خان کو گلوکار نہیں مانتی لیکن آپ انہیں کامیڈین ضرور کہہ سکتے ہیں، گلوکاری ایک سنجیدہ کام ہے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ آج کل تو بہت سارے پسندیدہ گلوکار ہیں، ہمارے ہیرے عاطف اسلم ہیں، راحت فتح علی خان نے بھی اپنا مقام بنایا ہے۔بھارت میں مجھے اریجیت سنگھ بہت پسند ہیں ،انہوں نے بھارت کے میوزک کو الگ ہی رنگ دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ کورونا میں اپنا کاروبا ر کا سوچا اور سیلون کھولا ، بہت سے لوگ کہتے ہیں صرف آپ کا نام دیکھ کر آتے ہیں ۔فریحہ پرویز نے کہا کہ چاہت فتح علی خان کو گلوکار نہیں مانتی ،ہاں آپ انہیں کامیڈین کہہ سکتے ہیں کیونکہ وہ ہمیں خوش کررہے ہیں اور اگر انہیں ایسا لگتا ہے تو ان کے لیے اچھا ہے۔