ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ
حکومت نے غریب عوام پر ایک اور بم گراتے ہوئے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ اوگرا نے دسمبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر ایک روپے 32 پیسے مہنگا ہو گیا، اسی طرح 11.8 کلو سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار روپے مقررکی گئی ہے تاہم قیمتوں کا تعین دسمبر کیلئے کیا گیا ہے۔