کاغذی شیروں سے ڈرنے والے نہیں، عوام کا سمندرشریف برادران کیخلاف ریفرنڈم ہے۔ الطاف حسین
کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی جانب سے مسلم لیگ ن کے جلسے میں صدرکے خلاف نازیبا زبان کے استعمال پر احتجاجی ریلی اور جلسے کا انعقاد کیا گیا، جسلے سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے رہنماؤں نے اپنی ریلی میں غیرمہذب زبان استعمال کی اوربھاٹی گیٹ کے جلسے میں تاثردیا گیا کہ جمہوریت جانے والی ہے جبکہ لوگ قومیت سے بالاتر ہو کر جمہوریت کے لیئے متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کاغذی شیروں سے ڈرنے والے نہیں اورپیپلزپارٹی ایم کیوایم کوایک دوسرے سے کوئی جدا نہیں کرسکتا۔