محکمہ موسمیات نے مزید چند روزتک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے تاہم بالائی علاقے ٹھنڈی ہواؤں اورسردی کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کی تبدیلی اورٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیرکے اکثرعلاقے اورصوبہ بلوچستان کے بعض حصے سردی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ آئندہ چند روز میں سردی کی شدت میں مزیداضافہ ہوجائے گا۔ آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ ملتان اورحیدرآباد میں سترہ، لاہور اور فیصل آباد پندرہ، اسلام آباد اورمظفرآباد دس، مری میں سات، کوئٹہ چاراورگلگت میں دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔