روس کے مشرقی ساحل کے قریب سات سو ٹن سونے سے لدی کشتی لا پتہ ہوگئی
آمرس کایا نامی یہ کشتی اوشوتسک سمندر میں طوفان کے دوران گم ہوگئی تھی جس کے بعد کشتی سے ہنگامی پیغام بھی موصول ہوا تھا۔اس کشتی کو کرائے پر لینے والی کمپنی، پولی میٹل نے کشتی میں لدے کچے سونے کی مالیت کا تخمینہ بتانے سے گریزکردیا ہے۔ حکام کے مطابق کشتی پر عملے کے نو افرادبھی سوار ہیں اورکشتی کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں۔