،جیمزبانڈ کی نئی فلم سکائی فال نے تینتیس ملین ڈالرزکا ریکارڈ بزنس کرکے باکس آفس پردھوم مچادی ہے
جیمز بونڈ کی نئی فلم اسکائی فال نے نیا ریکارڈ قائم کرکےثابت کر دیا ہے کہ جاسوس جیمز بونڈ کاکردارپچاس سال بعد بھی ہر دل عزیز اور مشہورِ زمانہ ہے۔ جیمز بونڈ کی نئی فلم سکائی فال نے برطانیہ اور آئرلینڈ کے پانچ سو ستاسی سینما گھروں میں ایک ساتھ انٹری دی۔ فلم نے باکس آفس پر تقریباً تینتیس ملین ڈالرز کا ریکارڈ بزنس کرکے دنیا بھر میں دھوم مچادی ہے۔ جیمز بونڈ کا سفر انیس سو باسٹھ میں ڈاکٹر نو سے شروع ہوا تھا۔ اپنے ہر مشن کو کامیابی سے ہمکنار کرتے ہوئے جیمز بونڈنے پچاس سال مکمل کر لیے ہیں۔