فریضہ حج کی سعادت حاصل کر نے کے بعد عازمین حجاج کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے
فریضہ حج کی ادائیگی کے بعدحجاج کرام مختلف پروازوں کے ذریعے پاکستان واپس پہنچ رہے ہیں۔ ایئرپورٹس پرحجاج کرام کا استقبال کرنے کے لیے عزیز و اقارب اوراہل خانہ بڑی تعداد میں موجود ہوتے ہیں۔ جوہاتھوں میں گلدستے اورپھولوں سمیت کرارے نوٹوں کے ہاربھی اٹھائے کھڑے ہوتے ہیں۔ کراچی ائیرپورٹ پرحجاج کرام کولینے کے لیے آنے والے افراد کی جانب سے حاجیوں پرگل پاشی کی گئی، کراچی پہنچنے والے حجاج کرام بیس دن کے پرائیوٹ حج پیکیج کے تحت فریضہ حج ادا کرنے گئے تھے،