نون لیگ کے صدر کی وزیراعظم کو حج کی مبارکباد
مسلم لیگ نون کے سربراہ میاں نواز شریف نے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو ٹیلی فون کیا, دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اس موقع پر میاں نوازشریف نے راجہ پرویز اشرف کو حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اپنے اہلخانہ کے ساتھ فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد گزشتہ روز وطن واپس پہنچے تھے۔