سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کل ہورہے ہیں، اس حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات بدھ کے روز ہوں گے۔ بار کی صدارت پربراجمان ہونے کے لئے اسرار الحق میاں، احمد اویس اور بیرسٹر ظفراللہ خان میں مقابلہ ہو گا۔ جبکہ انتخابی مہم کا آخری دن منگل ہے۔ صدارت کے امیدوار اسرارالحق کوعاصمہ جہانگیر اوراحمد اویس کوحامد خان گروپ کی حمایت حاصل ہے۔ دسسری جانب سپریم کورٹ بار کی ایگزیکٹو کمیٹی کی چودہ نشستوں کے لیے ساٹھ امیدواروں نے کاغزات جمع کروائے۔ ۔صدررات کے لیے دوسرے مضبوط امیدوار میاں اسرارالحق تاحال لاہور میں موجود نہیں جبکہ تیسرے امیدوار بریسٹر ظفراللہ کا کہنا ہے کے اُن کا منشور بار کو عدلیہ اور انتظامیہ سے آزاد کروانا ہے پچس سوبانوے ووٹرز ملک بھر میں نوپولنگ اسٹیشنوں پر اکتیس اکتوبر کو اپنے حق رائے دہی استمال کرتے ہوئے عہدداروں کا انتخاب کریں گے ۔پولنگ صبح نو سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی