سندھ بھرمیں تمام سی این جی اسٹیشنز کو بدھ کی صبح نو بجے سے چوبیس گھنٹے کے لیے گیس کی فراہمی بند رہے گی۔
سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کے مطابق گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت سندھ بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو اکتیس اکتوبرکی صبح نو بجے سےیکم نومبرکی صبح نو بجے تک گیس کی فراہمی بند رکھی جائے گی۔ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ گیس کی کمی کے باعث سی این جی سیکٹر کی مشاورت سے ہفتے میں چوبیس گھنٹے کے لیے سی این جی اسٹیشنز کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے لہذا ان چوبیس گھنٹوں کی بندش کے دوران خلاف ورزی کرنے والے سی این جی اسٹیشنز کو مزید چوبیس گھنٹوں کے لیے گیس فراہم نہیں کی جائے گی۔