پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پرمشتمل سیریزکا پہلا معرکہ آج شارجہ میں ہورہاہے.
ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابرہونے کے بعد اب ہوگا،،،ون ڈے میں مقابلہ، پانچ میچوں کی سیریز میں اعصاب شکن مقابلوں کا امکان ہے،،،دونوں ٹیموں کے پاس بہترین کھلاڑی موجود ہیں،،،جنوبی افریقہ نے ہوم سیریز میں پاکستان کو تین دو سے زیر کیا تھا ،،،اب پاکستان کو کرنا ہوگا جوابی وار ،،،، دونوں ٹیمیں ون ڈے میں اب تک تریسٹھ بارمدمقابل آچکی ہیں،،جن میں پاکستان نےبیس،،، جبکہ جنوبی افریقہ نے بیالیس میچوں میں فتح سیمٹی ہے،،، لیکن گرین شرٹس کا یو اے ای میں ریکارڈ شاندار ہے،، دوسرے ٹیسٹ کی شکست کا زخم بھرنے کے لئے پاکستانی شاہین بے تاب ہیں،،، اور شائقین مقابلے کیلئےبے قرار ہیں