رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میںزیادہ تر اقتصادی اعشاریئے کنٹرول میں رہے۔ وزارت خزانہ
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق مذاکرات منگل کو دوسرے روز بھی جاری رہے اور تکنیکی مذاکرات کے دوران ٹیم کو مختلف امور پر بریفنگ دی گئی۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری خزانہ وقار مسعود نے آئی ایم ایف کے وفد کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران بجٹ خسارہ دو کھرب ترانوے ارب رہا ۔جبکہ افراط زر میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ دسمبر کے اختتام تک افراط زر تیرہ فیصد سے تجاوز کر سکتا ہے تاہم پہلی سہ ماہی کے دوران زیادہ تر اقتصادی اعشاریئے کنٹرول میں رہے مذاکرات بدھ کو بھی جاری رہیں گے۔