ہالی وڈ باکس آفس رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے ہیلووین کے تہوار پرایک ساتھ تین ایکشن فلمیں ایک ہی دن اپنی قسمت آزمانے سینما گھروں میں آرہی ہیں

Oct 30, 2014 | 17:31

Waqt News
ہیلووین کا تہوار ہوں اور کوئی تفریخ نہ ہو ایسا کیسے ہو سکتا ہے تبھی تو اس موقع پررواں ہفتے ایکشن اور تھرلر سے بھرپو تین فلمیں نائٹ کرالر، بیفور آئی گوٹوسلیپ اوہارنزآ رہی ہے ایک ساتھ تہلکہ مچانے خوف و دہشت کے مناظر سے بھرپور نئی کرائم فلم نائٹ کرالرکی کہانی ایک آزاد صحافی کی ہے ،جو نیویارک شہر میں ہونے والے زیر زمین جرائم کی کھوج میں لگ کر اسے ختم کرنے کواپنی زندگی کا مقصد بنالیتا ہے تجسس اورپراسراریت سےبھرپور ہالی وڈ فلم "بی فورآئی گوٹو سلیپ" کی کہانی ماضی میں تکلیف دہ حادثے کا شکار ایسی خاتون پر مبنی ہے، جو صدمے کے باعث سب کچھ بھول جاتی ہے اور خطرناک نفسیاتی کیفیت کی شکار ہو جاتی ہے ہالی وڈ کی نئی سپر نیچرل تھرل فینٹسی فلم "ہارنز کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گِرد گھومتی ہے، جو اپنی دوست کے قتل کے الزامات کا سامنا کر رہا ہوتا ہے تاہم وہ حقیقی قاتلوں تک پہنچنے کی کو شش کرتا ہے سنسنی خیزخوفناک مناظر کی عکاسی کرتی یہ فلمیں کل بڑے پردے پر رنگ جمائیں گیں
مزیدخبریں