اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مزید 80پیسےسستا ، یورو اور برطانوی پونڈ میں 50پیسے کی کمی
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر5پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 132.15روپے سے بڑھ کر132.20روپے اور قیمت فروخت132.25روپے سے بڑھ کر132.30روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر80پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 131.50روپے سے کم ہو کر131.20روپے اور قیمت فروخت132.50روپے سے کم ہو کر131.70روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 50پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت فروخت151.25 روپے سے کم ہو کر150.75روپے ہو گئی اسی طرح50پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 170روپے سے کم ہو کر169.50روپے پر آ گئی ۔