انڈونیشیا میں مسافر طیارہ سمندر میں گر کر تباہ، 189 افراد ہلاک
جکارتہ: سمندر میں گر کر تباہ ہونے والے انڈونیشیا کے نجی طیارے کے 189 افراد کے ہلاک ہوجانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سے جزیرہ سماٹرا جانے والے نجی ایئرلائن ’لون ایئر‘ کا مسافر طیارہ بوئنگ 737 اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد سمندر میں جاگرا، جہاز میں 189 افراد سوار تھے اور تمام مسافروں کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ریسکیو اداروں کو امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے، 6 لاشوں کو سمندر سے نکال لیا گیا ہے اور ریسکیو حکام کسی بھی مسافر کے زندہ مل جانے سے ناامید ہوگئے ہیں۔ امدادی کام تاحال جاری ہے۔