چین کی ہانگ کانگ کے راستے سونے کی درآمد ستمبر میں2011کے بعد کم ترین سطح پر رہی
ستمبر میں چین میں ہانگ کانگ کے راستے سونے کی درآمد گزشتہ سات سال کی کم ترین سطح پر رہی۔چین کی محکمہ کامرس کے مطابق ہانگ کانگ کے ادارہ شماریات اور کسٹمز نے ہانگ کانگ کے راستے ستمبر میں 12,707ٹن سونا درآمد کیا جبکہ اگست میں یہ درآمد 324,22ٹن رہی۔چین نے اس سے قبل2011 میں کم ترین مقدار میں ہانگ کانگ کے راستے 437ٹن سونا درآمد کیا تھا اس طرح ستمبر میں ہانگ کانگ کے راستے چین کی سونے کی درآمد گذشتہ سال ستمبر کے مقابلے 63فیصد کم رہی جس کی وجہ بینکوں کے لئے چینی گولڈ امپورٹ کوٹے میں نمایاں کمی آنا تھا۔چین نے سونے کی درآمد کے لئے3 غیر ملکی بینکوں سمیت صرف 13بینکوں کو اجازت فراہم کر رکھی ہے۔