حکومت کا بجلی چوری کی روک تھام کے لئے خصوصی ٹاسک فورسز قائم کرنے کا فیصلہ
حکومت نے بجلی چوری کی روک تھام کے لئے خصوصی ٹاسک فورسز قائم کرنے کافیصلہ کیا۔ وزارت پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق صوبائی حکومتوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مقامی انتظامیہ کی مدد سے بجلی چوری کے خاتمہ کے لئے خصوصی مہم چلانے کافیصلہ کیا گیا ہے اور اس مقصد کے لئے وفاقی اور صوبائی سطح پر ٹاسک فورسز قائم کی جائیں گی جو بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کو موثر بنانے کے لئے تجاویز مرتب کریں گی اور اس مہم کی نگرانی کریں گی۔