جو کام نہیں کرے گا گھر جائے گا، وزیراعظم نے پنجاب کے وزاء کو خبردار کردیا
وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کے وزراء کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو کام نہیں کرے گا وہ گھر جائے گا، کارکردگی نہ دکھانے والے وزراء کی کابینہ میں کوئی جگہ نہیں۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا کام تنگ کرنا ہے،ہم نے ترجیحات کا تعین کرکے عوام کی خدمت کرنی ہے۔وزیراعظم عمران خان مختصر دور ے پر لاہور پہنچے، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبا ل کیا۔عمران خان ایوان وزیراعلیٰ پہنچے جہاں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ نے وزیراعظم عمران خان کو 100 روزہ پلان پر عمل درآمد اور ہاؤسنگ منصوبے سے متعلق پیش رفت پر اعتماد میں لیا۔وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے وزراء پر واضح کیا ہے کہ جو کام نہیں کرے گا وہ گھر جائے گا، عوام کو ڈیلیور کرنا ہے، اپوزیشن کا کام تنگ کرنا ہے لیکن ہم نے ترجیحات کا تعین کر کے عوام کی خدمت کرنی ہے ۔