کندھ کوٹ میں ڈاکوﺅں کا جدید اسلحہ سے پولیس موبائل پرحملہ دواہلکار شہید،دو ذخمی

کندھ کوٹ کے علاقے کچے میں واقع پولیس تھانہ درانی مہر کے حدود میں پولیس موبائل پر ڈا کوﺅں کا جدید اسلحہ سے حملہ دواہلکار شہید جبکہ مو با ئیل ڈرائیورسمیت دوزخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کندہ کوٹ میں درانی مہرکی پولیس معمول کے گشت پرتھی کہ کچے کے علاقے میں پولیس موبائل اورپکٹ پرایک درجن سے زائدجدیداسلحہ سے لیس ڈاکووں نے اچانک اندھا دھند فائرنگ کرنے کیساتھ راکٹ لانچرزفائرکردیئے جسکے نتیجے میں پولیس اہلکارپنوعاقل کامکین عنایت اللہ ڈیھو،گاﺅں قیاس بھیوکندھ کوٹ کامکین پی سی غلام حیدر بھیو موقع پرہی شہید ہوگئے ۔جبکہ موبائل ڈرائیور پیاروملک،ہیڈکانسٹیبل عطامحمدمسوری شدیدزخمی ہوگئے۔ اطلاع پرسینکڑوں شہری اوراہلکاراسپتال پہنچے جبکہ ایس ایس پی کشمورایٹ کندھ کوٹ سیداسدرضاشاہ اسپتال میں شدید زخمی اہلکاروں سے معلومات لینے کے بعدپولیس کمانڈوزکی بھاری نفری کے ساتھی جائے واقع کی طرف روانہ ہوگئے۔